ڈی آئی جی آپریشنزسے برطانوی وفد کی ملاقات،سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزسے برطانوی وفد کی ملاقات،سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر سے برطانوی وفد نے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ایس پی سکیورٹی محمد نوید جبکہ وفد میں مس ایما، سائمن پراؤٹ اورسائمن پینتھم موجود تھے۔وفد کے ارکان نے برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبرنے اس موقع پر کہا کہ برطانوی ہوم سیکرٹری کودورہ پاکستان کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ایس پی سکیورٹی محمد نوید برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے موقع پر سکیورٹی معلامات کے حوالہ سے فوکل پرسن ہونگے۔

برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے دوران ٹریفک کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائینگے۔

مزید : علاقائی