مانگا منڈی ، شہر چوروں ، ڈکیتوں کے رحم و کرم پر ، عوام غیر محفوظ پولیس ناکام

مانگا منڈی ، شہر چوروں ، ڈکیتوں کے رحم و کرم پر ، عوام غیر محفوظ پولیس ناکام

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگامنڈی دن دیہاڑے نامعلوم چور گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے کی چوری کرکے فرار ایک چور کو محلے داروں نے پکڑ کرخوب پٹائی کرکے ڈولفن پولیس کے حوالہ کر دیا بتایا گیا ہے پانچ روز میں ڈکیتی و چوری کی چار وارداتوں میں لاکھوں روپے کا نقصان ڈاکو راج ہونے کے بعد چوری کرنے والے بھی سرگرم ہو گئے پہلے ڈکیتی کی دن دیہاڑے تین وارداتوں میں دس لاکھ روپے ڈاکو لوٹ کر فرار پولیس بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے گزشتہ روزدن کے چار بجے قلعہ شیر سنگھ میں عادل کے گھر نامعلوم چور تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے سیف الماری توڑ کر ایک لاکھ35ہزار روپے نقدی 9تولے چاندی اور دو تولے طلائی زیورات اور ایک عدد ایل سی ڈی لیکر فرار ہونے لگے بھاگنے پر اہل علاقہ نے مشکوک سمجھ کر ان کا تعاقب کیا اور ایک نامعلوم چور کو محلے داروں نے پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی اس کے دوسرے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب 15پر کال کی گئی تو تھانہ مانگا منڈی پولیس نہ گئی بلکہ ڈولفن کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اہل محلے نے چور ڈولفن پولیس کے حوالہ کر دیا انہوں نے مانگا منڈی پولیس کے حوالے کر دیا تھانہ مانگا منڈی کے ایس ایچ او سے مزید تفتیش اور کارروائی کے بارے میں رابطہ کیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی واردات نہیں ہوئی ہے نہ ہمارے پاس کوئی چور موجود ہے۔

مزید : علاقائی