نیو مزنگ میں دو منزلہ گھر میں آتشزدگی قیمتی سامان جل کر خاکستر

نیو مزنگ میں دو منزلہ گھر میں آتشزدگی قیمتی سامان جل کر خاکستر

لاہور(خبرنگار)نیو مزنگ کے علاقے میں دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی۔ آگ لگنے سے گھر کی چھت نیچے جاگری۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نیو مزنگ میں 2 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے مکان کی چھت گرگئی اور گھر کا سارا سامان خاکستر ہوگیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی طور آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ ان کی جمع پونجی راکھ ہوگئی،حکومت ان کی مدد کرے۔ متاثرین نے مزید کہا کہ انہیں اس پریشانی سے نکالنے کے لیے فوری اقدام کیا جائے۔

مزید : علاقائی