ریلوے اسٹیشن پر ڈکیتی کا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ،رقم برآمد

ریلوے اسٹیشن پر ڈکیتی کا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ،رقم برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) ریلوے پولیس نے ریلوے اسٹیشن لاہوپرر ڈکیتی کے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن لاہور پلٹ فارم نمبر 2پر عمران عرف مانی نامی شخص نے تاجر غلام حیدر کے پیٹ پر چاقو لگا کر دھمکی دی کہ فوری طور پر جیب میں موجود تمام رقم کو اس کے حوالے کرے اور شور مچانے کی صورت میں وہ چاقو مار دے گا۔ جس پرمذکورہ بالا تاجر نے اپنی جیب میں موجودرقم مبلغ 3لاکھ 51ہزار روپے اس کے حوالے کر دی۔جیسے ہی ملزم عمران عرف مانی نے رقم لے کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تو تاجر مذکور نے شور مچا دیا۔ریلوے پولیس عملہ نے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے اس کو پکڑ لیا اور تمام رقم و چاقو برآمد کر کے مدعی غلام حیدر کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی