24گھنٹوں میں 852 ٹریفک حادثات،5افراد جاں بحق،585زخمی

24گھنٹوں میں 852 ٹریفک حادثات،5افراد جاں بحق،585زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 852 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 585 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں5افراد جان کی بازی ہارگئے گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 375 ڈرائیورز،28کم عمرڈرائیورز 453 مسافر اور 140 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ205ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔

، جن میں صوبائی درالحکومت203متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد79حادثات میں م93متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان حادثات میں86متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل968متاثرین میں769مرد اور199خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں149فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور552افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 267زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں705موٹر سائیکلز،129آٹو رکشے،72موٹر کاریں،43وین07مسافربسیں،28ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی