سنگین وارداتوں میں ملوث 8گروہوں کے 27ملزم گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث 8گروہوں کے 27ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی، چوری ، نقب زنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 8گروہوں کے 27ملزمان کو گرفتارکر لیا، ایس پی سی آئی اے عبدالرحیم شیرازی نے اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے بتایا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد ملک کی واضح ہدایات کی روشنی میں سی آئی اے لاہور کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ وارابی عناصر کی بیخ کنی کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔ ایس پی سی آئی اے عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سی آئی اے کی مختلف ڈویژنز کی پولیس ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کے دوران8گروہوں کے 27ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تقریباً1کروڑ 17لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، 28موبائل فونز، لیب ٹاپ، 16موٹر سائیکلیں، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

۔ اُنہوں نے کہا ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے 4گروہوں باسط ڈکیت گینگ،ارشد عرف ارشدی ڈکیت گینگ اور گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے فرزانہ چور گینگ اور وقار شوکت چور گینگ کے 14ملزمان باسط ،علی رضا،عبدالرحمان،ارشد علی،منظور الہی،مسماۃ فرزانہ کوثر،رخسانہ بیگم،اقراء،صفیہ ،مقدس وقاص شوکت،امین بٹ،عامر حسین اور علی احمد کو گرفتار کر کے ان قبضہ سے طلائی زیورات، 3 عدد موٹرسائیکلیں،5عدد موبائل فونزبرآمد کر لیا ہے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شارع عام پر لوگوں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے دانش ڈکیت گینگ کے 5ملزمان دانش علی،نعیم اللہ شاہ ،وسیم عباس،اشمیر علی اور انتھونی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4لاکھ روپے نقدی،3عدد موٹرسائیکلیں،لیپ ٹاپ ،11عدد موبائل فونزکر لیے۔ اسی طرح سی آئی اے صدر نے یاسرعرف یاسری موٹرسائیکل سنیچر گینگ اور عثمان عرف عثمانی نقب زن گینگ کے 7ملزمان یاسر علی، بلال احمد،محمد افضال،ریاض،عثمان عرف عثمانی ،فرقان اور عامر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10موٹرسائیکلیں ،12موبائل فونز،11لاکھ روپے نقدی اور 2پسٹل برآمد کر لیے اور سی آئی اے کینٹ نے گھروں میں کام کاج کے بہانے چوری کی واردات کرنے والی ملزمہ ثریا چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے50لاکھ روپے مالیتی کے طلائی زیورات برآمدکیے ہیں۔ایس پی سی آئی اے نے ملزمان سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اور موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کیں اورڈکیت و چور گروہوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں میں تعریفی اسنادبھی تقسیم کیں۔

مزید : علاقائی