پنجاب میں تعینات اعلیٰ پولیس افسران کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

پنجاب میں تعینات اعلیٰ پولیس افسران کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار )پنجاب میں 10 سال سے تعینات، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی عہدہ کے پولیس افسران کو صوبہ بدر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ان اعلیٰ پولیس افسران کی باقائدہ فہرست تیار کر لی گئی ہے جس میں ایس ایس پی عہدہ کے افسران میں افضال احمد کوثر ،عثمان اکرم گوندل،ایس ایس پی رومیل اکرم ، اطہر اسماعیل ،ہمایوں مسعود سندھو ، عمران یعقوب ،ذوالفقار احمد ،محمد کاشف مقصود احمد کچھی ، زبیر دریشک ،احسن یونس ،محمد آصف خاں جبکہ ڈی آئی جی عہدہ کے افسران میں عبدالرب،ذوالفقار احمد ،رائے محمد طاہر،زعیم اقبال شخ ،سلطان احمد،شوکت عباس ، سرفراز فلکی،غلام محمود ڈوگر،افضل محمودبٹ،طارق چوہان ، سید خرم ،بابر بخت قریشی ، شہراد اکبر ،سجاد حسن منج کے نام فہرست میں شامل ہیں اور ان افسران کو صوبہ بدر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور ان اعلیٰ پولیس افسران کی فہرست تیار کر کے آئی جی آفس نے وفاق کو بھجوادی ہے۔ڈی آئی جی اور ایس ایس پی عہدہ کے اعلیٰ پولیس افسران میں صوبہ بدر کرنے کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی ہے اوران افسران نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -