مشکوک شخص کی خاتون سے نومولود چھیننے کی کوشش،اہل محلہ نے پکڑ کر درگت بنا دی

مشکوک شخص کی خاتون سے نومولود چھیننے کی کوشش،اہل محلہ نے پکڑ کر درگت بنا دی

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)سول لائن کے علاقہ میں سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس شخص کی گھر کے باہر بیٹھی ہوئی خاتون سے نومولود بچہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش پر اہل محلہ نے درگت بناتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقہ وارث روڈ پر موجود فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے ہوسٹل کے کوارٹروں کی رہائشی خاتون اپنے دوسالہ ہیرا نامی بچے کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہ ایک مشکوک شخص جوکہ سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں تھا قریب سے گزر گیالیکن اچانک واپس آنے پر اس نے بچہ خاتون سے چھین لیا جس پر ماں نے چیخ وپکار شروع کردی شور سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور فرار ہوتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کو پکڑ کر اس کی درگت بناتے ہوئے بچہ واپس ماں کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا لیکن پولیس ابھی تک کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔

مزید : علاقائی