شاہدرہ ،میڑک کی طالبہ کونشہ آور جوس پلا کر بداخلاقیکرنے والاملزم گرفتار

شاہدرہ ،میڑک کی طالبہ کونشہ آور جوس پلا کر بداخلاقیکرنے والاملزم گرفتار

لاہور(خبرنگار)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں میڑک کی طالبہ سے گن پوائنٹ پر بداخلاقی ، لڑکی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق عباس نگر کی رہائشی صائمہ عباس نے پولیس کو بتایا کہ مورخہ 10ستمبر کوعباس نگر کی رہائشی میٹرک کی طالبہ اس کی بیٹی (ک) کو اس کے سکول کی پرنسپل ناصرہ بتول ورغلا کر اپنے گھر لے گئی جہاں اس نے مبینہ طور پر لڑکی کو جوس میں نشہ ملا کرپلا دیا اوردوسرے کمرے میں موجود اپنے ساتھی اسرار خان جسے وہ اپنا شوہر بتاتی ہے کے حوالے کر دیا جس نے اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور تشویشناک حالت میں پھینک کر فرار ہو گیا۔

جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم اسرار خان کو گرفتار کر لیاذرائع کے مطابق ملزم پولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب اور سابق اشتہاری ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق اسرار خان ملزم ایس ایچ او ملک مشتاق خان کا ٹاؤٹ بھی ہے۔

مزید : علاقائی