پولیس کا سرچ آپریشن،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7افراد دھر لیے
لا ہو ر (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں دوران سرچ آپریشن کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شہربھر میں ڈی آئی جی آپریشن شہزاداکبرے احکامات پردہشت گردی کے باعث سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک طریقے سے شہریوں کی پڑتال کی گئی ان میں سے 7کرایہ دار اوں کے کوائف مکمل نہ ہونے پر انہیں حراست میں لے کرتھانے جاکر مقدمات کا اندراج کرلیا۔