عامر خان ۔۔۔دسمبر میں ایک اور مقابلہ

عامر خان ۔۔۔دسمبر میں ایک اور مقابلہ

باکسنگ کا کھیل پوری دنیا میں پسندیدہ کھیلوں میں سے ایک کھیل ہے۔باکسرز کے چاہنے والوں کی پوری دُنیا میں موجودگی اس کھیل کی مقبولیت میں چار چاند لگادیتی ہے خاص طور پر یورپی ممالک میں یہ کھیل بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس کھیل سے وابستہ باکسرز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس کھیل میں زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹنے میں کامیاب ہوں اسی طرح اس کھیل میں عالمی شہرت یافتہ باکسر برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ انہوں نے پوری دنیا میں جس طرح سے تیزی سے بہت جلد اس کھیل میں نام حاصل کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور اب تک باکسنگ کی دُنیا میں وہ واحد باکسر ہیں، جنہوں نے اپنی بھرپور محنت سے اس کھیل میں اپنے ملک کا نام روشن کیا اور اس وقت ان سے ہر باکسر ہی مقابلہ کرنے سے گھبراتا ہے اس کھیل میں انہوں نے کئی نت نئے مقابلے بھی متعارف کروائے اور اب تک انہوں نے جتنی مرتبہ بھی رنگ میں مقابلے کے لے اترے ہیں ان میں سے انہوں نے بیشتر مقابلے اپنے نام کئے ہیں اور اس وقت ان کا شما ر دنیا کے کم سن اور کامیاب ترین باکسرز میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے اس کھیل میں اپنے ملک برطانیہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن کیا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمیشہ اس بات کا خاص طور پر ذکر کرتے ہیں کہ پاکستان میں بھی باکسنگ کا بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے جسے کو صرف پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سْپر ویلٹر ویٹ مقابلے میں شکست دے دی۔انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والی اس فائٹ کودیکھنے کے لئے برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی باکسنگ ایرینا میں موجود تھی۔ورگاس کے ایک مکے سے ایک بارعامرخان گرے،مگر سنبھلنے میں کامیاب رہے۔تاہم چندہی لمحوں میں ورگاس پرمکوں کی برسات کاموسم آگیا۔اگرچہ مقابلہ سخت تھا اور 12 راونڈزتک جاری رہا۔مقابلے میں عامر خان حاوی رہے،جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا۔عامر خان نے اس سے پہلے اپریل میں فل لو گریکو سے مقابلہ کیا تھا جو انہوں نے صرف 39 سیکنڈز میں جیتا تھا۔ مقابلے کے بعد پریس کانفرنس میں عامرخان کا کہنا تھا کہ ورگاس اچھا فائٹر ہے۔ فائٹ سے بہت کچھ سیکھا۔اپنی پرفارمنس پر خوش ہیں۔عامر خان کی ایک اور فائٹ دسمبر میں متوقع ہے، اس کے لئے پیکیو اور بروک سے بات چیت جاری ہے۔قبل ازیں سپر بینٹم ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی نڑاد باکسر عثمان اسلم فاتح قرار پائے۔ حریف جیک سمرز کو تیسرے راونڈ میں ہی ناک آوٹ کر کے فائٹ جیت لی۔

مزید : ایڈیشن 1