کیر یبین پر یمیئر لیگ، فائنل معرکہ آج ہوگا

کیر یبین پر یمیئر لیگ، فائنل معرکہ آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنگسٹن(اے پی پی) کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا، گیانا امیزن واریرز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمیئر لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی اور دو ٹاپ ٹیموں گیانا امیزن واریرز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ہے، گیانا امیزن واریرز نے کوالیفائر ون میچ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے کوالیفائر ٹو میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔