قائد اعظم ٹرافی، راولپنڈی اور پی ٹی وی کے درمیان میچ آج ہوگا

قائد اعظم ٹرافی، راولپنڈی اور پی ٹی وی کے درمیان میچ آج ہوگا

راولپنڈی (این این آئی)قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم اپنا تیسرا میچ (آج) اتو ار کو پی ٹی وی کیخلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ راولپنڈی ریجن گروپ بی میں ملتان ریجن، لاہور ریجن بلیوز، کراچی ریجن وائٹس، واپڈا، پی ٹی وی، زرعی ترقیاتی بنک اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے ساتھ شامل ہے ٗپہلے گروپ میچ میں اسے سوئی سدرن گیس کے ہاتھوں 147 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا اور زرعی ترقیاتی بنک کو 5 وکٹوں سے مات دی، اس طرح وہ گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی