یونٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے

یونٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے

اسلا م آباد(این این آئی)لائف تھرو سپورٹس پاکستان کے زیراہتمام یونٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے (آج) اتوار کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سٹفپن جون نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین سولہ رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ماڈل ٹاون کلب, غوری کلب, مہران کلب, القائم کلب, قائداعظم کلب, یوتھ پاور کلب, اکبر کلب, ترامڑی کلب, راوی کلب, ذیشان کلب, کرن کلب, روور کلب, حیدری کلب, ایلیٹ کلب, اسلام آباد اکیڈمی اور پاک سپورٹنگ کلب شامل ہیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 17 ستمبرکو اور فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کافائنل جیتنے والی ٹیم کو 15 ہزار روپیبطور انعام دیئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی