ویرات کوہلی کو اب بھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے ،سنیل گواسکر

ویرات کوہلی کو اب بھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے ،سنیل گواسکر
ویرات کوہلی کو اب بھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے ،سنیل گواسکر

  

نئی دہلی (این این آئی) سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہاہے کہ ویرات کوہلی کو اب بھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ تدبیر کی بات کی جائے تو بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کوہلی کو اب بھی ’’بہت کچھ سیکھنے‘‘ کی ضرورت ہے۔سنیل گواسکر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف بھارت کی ناکامی حیران کن نہیں کیونکہ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی مناسب تیاری نہیں کی تھی،ہم نے دیکھا جنوبی افریقا میں کیا ہوا تھا اور اب انگلینڈ میں کیا ہوا، پرانی کہاوت ہے اگر آپ تیاری نہ کریں تو ناکامی کے لئے تیار رہیں۔سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں پچ اور مخالف ٹیم کو دیکھتے ہوئے اپنی اوپننگ جوڑی، مڈل آرڈر بیٹسمین اور آل راؤنڈرز کا انتخاب کرنا چاہئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی