نذیر قیصر کی کتاب’’ اے شام ہم سخن ہو‘‘ کی تقریب پذیرائی

نذیر قیصر کی کتاب’’ اے شام ہم سخن ہو‘‘ کی تقریب پذیرائی

لاہور(سٹی رپورٹر) بزم وارث شاہؒ پاکستان اور ایکسپلوررز ڈین ٹوارزم کے زیر اہتمام لیجنڈ شاعر نذیر قیصر کی کتاب" اے شام ہم سخن ہو" کی تقریب پذیرائی کل چار بجے پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب کے خوبصورت ایڈیٹوریم، 1 ۔ منٹگمری روڈ پر ہو گی۔ صدارت ممتاز دانشور اور صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی کرینگے۔

جبکہ شرکاء میں ممتاز شاعرہ ایم زیڈ کنول، چئیرمین تنظیم پروفیسر نذر بھنڈر، سی ای او محمد جمیل رضا، سہیل وڑائچ، منصور آفاق، ڈاکٹر امجد طفیل، غلام حسین ساجد، ڈاکٹر عالم خان، ڈاکٹر عمران دانش، نوازش جمال لودھی، عابدہ قیصر ، ادیبوں اور شاعروں کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1