نامو س رسالتؐ کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،میاں اویس

نامو س رسالتؐ کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،میاں اویس

لاہور (سٹی رپورٹر )جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ اس پر قوم اور سیاسی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں کہ ملک کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، آبی ذخائر کی تعمیر ضرور ہونی چاہیے۔

لیکن ڈیمز فنڈ محض میڈیا مہم ہے۔ ایسے بڑے ترقیاتی منصوبے چندوں سے نہیں بنتے۔اس مہم کے پیچھے بدترین انتخابی دھاندلی سے توجہ ہٹانے کے لئے کچھ لوگوں کی دلچسپی قوم کو نئی جہت دینے اورچند شخصیات کو ریٹائرمنٹ کے بعد نوکری فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ورنہ ڈیمز اگر بنانے ہیں تو اس کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہیں۔ بڑے منصوبے چندے سے نہیں بنتے۔ جبکہ چندے اور فنڈزکے نام پر پہلے بھی قو م کو کئی مرتبہ بیوقوف بنایا گیا ہے۔جے یو پی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس انداز سے کالاباغ ڈیم کی مخالفت پر کچھ جماعتوں نے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے قوم کا وقت ضائع کر کے بھارتی عزائم کی تکمیل کی جبکہ سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کروانے میں بھی متعلقہ ادارے ناکام رہے۔ بھارت آبی دہشت گردی کے لئے پاکستان کی طرف آنے والے دریاوں کا پانی روک کر اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔ مگر ہمارے ذمہ دار ادارے سوئے رہے۔ عالمی سطح پر اپنا کیس بھی صحیح طور پر پیش نہیں کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر میں حکومت مخلص ہے ، تو قوم کو بیوقوف بنانے کی بجائے پارلیمنٹ میں اس پر بحث کرکے پہلے ان ڈیموں کو تعمیر کیا جائے جن پر مشترکہ مفادات کونسل اتفاق کرچکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1