ضمنی الیکشن،14اکتوبر تحریک انصافکی فتح کا دن ہو گا،اعجاز چودھری

ضمنی الیکشن،14اکتوبر تحریک انصافکی فتح کا دن ہو گا،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری اور این اے 124سے نامز د امیدوار غلام محی الدین دیوا ن نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 14اکتوبر پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا دن ثابت ہوگا ، پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، قوم کرپٹ مافیا سے باخوبی واقف ہے اس لیے انشاء اللہ ا س حلقے سے بڑ ے مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے۔


، ہمارا مقابلہ عوام کی جانب سے مسترد شدہ امیدواروں سے ہے،ہم آج باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغا ز کررہے ہیں ،این اے 124کا حلقہ اندروان شہر پر مشتمل ہے لاہور کی عوام کا (ن) لیگ کی جانب سے پہاڑوں سے برآمد کئے سابق وزیر اعظم سے مقابلہ ہے شاہد خاقان عباسی کو این اے 124 سے ہرا کر مری واپس بھیجیں گے،این اے 124 میں پی ٹی آئی جیت کردیکھائے گی ۔رہنماؤں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اچھی بات ہے، سمندر پار پاکستان زیادہ تر پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں اس لیے مسلم لیگ ن کو ہر اچھے کام پر تحفظات ہوتے ہیں،ڈیم فنڈز میں بھی سمندر پار پاکستانی اہم کردار ادا کرے گے،پاکستان وز یر اعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔بعدازں پاکستان تحریک انصا ف کے ایم ایل اے و این اے 124سے نامزد امیدوار غلام محی الدین دیوان نے پارٹی رہنما ؤں کے ہمراہ داتا دربار کے مزار پر حاضر ی دی، ملک کی سلامتی وخوشحالی اور این اے 124کے الیکشن میں اپنی کامیابی کے لیے دعاکی۔