نئے موضوعات پر با مقصد فلمیں بنائی جائیں:شان

نئے موضوعات پر با مقصد فلمیں بنائی جائیں:شان
نئے موضوعات پر با مقصد فلمیں بنائی جائیں:شان

  

لاہور(فلم رپورٹر)شان شاہدنے کہا ہے کہ معیار ی اور بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائیں جاتی او رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے ۔شان نے کہا کہ ویسے بھی اب زمانہ او روقت بدل چکا ہے ،صرف معیاری اور اچھی میوزیکل فلمیں ہی شائقین کو کو دوبارہ سینما گھروں تک لاسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں حکومتیں اپنی فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں اسی لئے وہاں کی فلمیں ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرفوری اقدامات کئے جائیں تاکہ انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤ ں پر کھڑی ہو سکے۔

مزید : کلچر