ڈیم فنڈ کے خلافپراپیگنڈا کرنے والے شرم کریں،سعدیہ سہیل

ڈیم فنڈ کے خلافپراپیگنڈا کرنے والے شرم کریں،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام کا خون نچوڑنے والوں کو ڈیم فنڈ کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ تحریک انصاف ڈیم کے لئے رضاکارانہ طور پر فنڈز دینے کا کہہ رہی ہے جبکہ سابق حکمرانوں نے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا۔ اور عوام کو بھی کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈیمز کی ملک کو اشد ضرورت ہے جس کا فائدہ عام آدمی ہی کو ہو گا بجلی کی پیدوار کے ساتھ ساتھ زراعت میں بھی کام آئے گا

۔ آج ملک میں بجلی کا بحران سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے اگر سابق حکومتیں اپنے حصے کا کام کرتے تو آج پوری قوم کو اس کا خمیازہ نہ بھگتنا پڑتا۔

سعدیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1