گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شالیمار ٹاؤن کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شالیمار ٹاؤن کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(پ ر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شالیمار ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور دی ایجوکیٹرزمحمڈن کیمپس‘ جوہر ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لیکچر دینے کے لئے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا۔

گورنمنٹ کالج برائے خواتین‘ ٹاؤن شپ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 238تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1