جامعہ نعیمیہ کا وفدکلثو م نواز کے ختم قل میں شرکت کرے گا

جامعہ نعیمیہ کا وفدکلثو م نواز کے ختم قل میں شرکت کرے گا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے جاتی امراء میں ہونے والے ختم قل میں جامعہ نعیمیہ کے علماء کرام کاوفد خصوصی طورپر شرکت کرے گاجبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی دیگر نعیمی خاندان کے افراد کے ہمراہ قرآن خوانی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وفد میں مرکزی صدرنعیمین ایسوسی ایشن پروفیسر علامہ ظفر اقبال نعیمی،ممتاز عالم دین مفتی انتخاب احمد نوری و دیگر شامل ہوں گے۔

معروف ماہرتعلیم پروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی ،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،پیر فاروق احمد،حافظ عمران حسین ، مولاناسعید احمدنقیبی،افتخار احمدبٹ،افضال احمد ڈی ، ملک امجدعلی، طاہر انصاری ، اسلم پولی سمیت دیگر جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ کرام شامل ہوں گے۔

ختم قل

مزید : میٹروپولیٹن 1