سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر بننے والا ڈرامہ اگلے ماہ تک مکمل کرنے کی ہدایت

سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر بننے والا ڈرامہ اگلے ماہ تک مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی ثقافت کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دیا جائے،سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر بننے والا ڈرامہ آئندہ ماہ تک مکمل کر لیا جائے،ڈرامہ کا مقصد سپاہی مقبول حسین کی قربانی کو عوام کے سامنے پیش کرناہے،سپاہی مقبول حسین کا جذبہ ہماری بقاء اور دوام کا باعث ہے، فیملیزکو اعلی روایت کے حامل اسٹیج ڈراموں کی طرف راغب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیربرائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ سپاہی مقبول حسین کی زندگی، خدمات اور حب الوطنی کو اس ڈرامے کے ذریعے اجاگر کیا جائے، اس کے لئے تمام افسران اور اداکار اپنی تمام صلاحتیں برؤے کار لائیں۔انھوں نے چئیرمین الحمراء توقیر ناصر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ معیاری ڈراموں کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا جائے،انھوں نے رواں ماہ منعقد ہونے والے13روزہ الحمراء ڈرامہ فیسٹیول کی کامیابی پر الحمراء انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

اوران کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے۔اجلاس میں چئیرمین الحمراء توقیر ناصر ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان ، ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا،اداکار راشد محمود،کلچرل ونگ پی ٹی آئی عمر خیام، مس گلالئی ، مسز عائشہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل، سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر بننے والے ڈرامہ ڈائریکٹرعامرنواز،پرویزرضا،صدف،عذراآفتاب،سکندراورحرا اعجازنے شرکت کی۔

مزید : کلچر