الخدمت فاؤنڈیشن ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی پرفارمنس ایوارڈ تقریب

الخدمت فاؤنڈیشن ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی پرفارمنس ایوارڈ تقریب

لاہور(سٹی رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پرفارمنس ایوارڈ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان کو سال 2017-18میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مجموعی طور پرسال کے بہترین کارکن کا ایوارڈ ریسورس موبلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے احمد طور کو ملا جبکہ ڈیپارٹمنٹس کی منیجریل کیٹگری میں ریسورس موبلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سے مرتضیٰ حسین نے پہلی اور میڈیاریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے شعیب احمد ہاشمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، آفیسرز کیٹگری میں ریسورس موبلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سے نجیع اللہ نے پہلی جبکہ میڈیاریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے مجدی رشید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پروگرامز کی منیجریل کیٹگری میں کفالت یتامیٰ پروگرام سے زاہد امین نے پہلی اورڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام سے آصف جمال نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔آفیسرز کیٹگری میں سماجی خدمات پروگرام سے حسن رضوان نے پہلی اور کفالت یتامیٰ پروگرام سے محمد فاروق منیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔سپورٹنگ سٹاف میں سے اسماعیل خان نے پہلی ،محمد رشید نے دوسری جبکہ احسان اللہ نیازی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن سے ظہیر عالم نے پہلی اور حافظ طاہر الرحمٰن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ اورایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اِس موقع پرمحمد عبد الشکور نے کہا کہ ایسی تقاریب کا مقصد کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ایک مثبت رحجان کو فروغ دینا ہے۔

تاکہ تمام کارکنان خدمت خلق اس مشن کو زیادہ بہتر انداز سے آگے لے کر جاسکیں۔تقریب کی میزبانی کے فرائض میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے شعیب احمد ہاشمی نے سرانجام دیئے ۔اس موقع پر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ سے محمد سلیم، صاف پانی پروگرام سے ذیشان شاہ اورآرفن فیملی سپورٹ پروگرام سے شیخ احسن نے مزاحیہ خاکہ بھی پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1