سویپر کی آسامیوں کیلئے غیر مسلم کا اشتہار دینے کے خلافاسمبلی میں قرارداد جمع

سویپر کی آسامیوں کیلئے غیر مسلم کا اشتہار دینے کے خلافاسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سرکاری اداروں میں سویپر کی اسامیوں کیلئے غیر مسلم کا اشتہار دینے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔سرکاری اداروں میں سویپر کی اسامیوں کیلئے غیر مسلم کے اشتہارات دیے جاتے ہیں جوکہ انتہائی غیر اخلاقی فعل ہے۔کسی مخصوص اسامی کو کسی مخصوص مذہب سے منسوب کرنا قابل مذمت ہے۔آئین پاکستان کے مطابق ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔لہذا یہ ایوان وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی اسامیوں میں غیر مسلم افراد کیلئے کسی خاص نوکری یا سویپر نامزد نہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1