ایمن خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’’باندی‘‘ نجی ٹی وی سے نشر

ایمن خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’’باندی‘‘ نجی ٹی وی سے نشر
ایمن خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’’باندی‘‘ نجی ٹی وی سے نشر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل’’باندی‘‘نجی ٹی وی سے نشر ہو گیا جس کا ٹائٹل رول اداکارہ ایمن خان نے کیا ہے جبکہ کاسٹ میں یاسر حسین،منیب بٹ،علیزے شاہ،عظیم سجاد اور حنا دلپزیر خان سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔یہ سیریل مومنہ درید اور رافع راشدی کی پروڈکشن ہے جس کے ڈائریکٹر سیداحمد کامران اور ڈی اوپی کاشف زمان خان ہیں۔یہ ڈرامہ سندھ کے دیہی پس منظر میں بنایا گیا ہے جس میں وہاں کے وڈیرہ سسٹم کی روایتی خرابیوں کے علاوہ آج کی موجودہ صورت حال بارے دکھایا گیا ہے۔یاسر حسین نے روایتی وڈیرے کا کردار کیا ہے جس نے ہرکسی کی زندگی اجیرن بنائی ہوئی ہے،عظم سجاد نے غریب مزارع اور ایمن خان نے ان کی بیٹی کا کردار کیا ہے،منیب بٹ پولیس آفیسر جبکہ حنا دلپزیر ان کی والدہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈرامے کے ٹیزر نشر ہوتے ہی ناظرین نے اس کے آن ایئر ہونے کا انتظار بے چینی سے کیا تھا جو اب بالکل ختم ہوگیاہے۔

مزید : کلچر