شریف برادران کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سردار عاقل عمر

شریف برادران کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سردار عاقل عمر

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ي) کے رہنما سردار عاقل عمر ،چیئرمین رانا احمد سعید،راؤادریس نے کلثوم نواز کے انتقال پر مشترکہ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نوازشریف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔تینوں رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی میں کلثوم نواز کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا،مرحومہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جنازے میں ملک و بیرون ملک سے اہم سیاسی رہنماؤں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ میاں برداران کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔آخر میں انہوں نے کہاتمام ملکی پارٹیوں کے سرکردہ رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کر کے اچھی مثال قائم کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1