عطائیوں کے97اڈے سیل

عطائیوں کے97اڈے سیل

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف صوبہ بھر میں جاری کارروائی کے دوران رواں ہفتہ میں553علاجگاہوں پر چھاپے مارے اور 97 عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے جبکہ 255نے کاروباربند کر دیے۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے۔

لاہورسمیت چھ شہر،جن میں روالپنڈی ، اٹک ، وہاڑی،قصوراورشیخوپورہ شامل ہیں، انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ۔ٹیموں نے اعدادوشمار کے مطابق جن553مراکزپر چھاپے مارے گئے،ان میں سے255عطائیوں نے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کردیے ہیں ۔سب سے زیادہ 24اڈے وہاڑی،شیخوپورہ 22،قصور21،لاہور 11،راولپنڈی 10اور اٹک میں نوکاروباربند کیے گئے۔

Back to Conversion Tool

مزید : میٹروپولیٹن 1