عالیہ بھٹ کا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار

عالیہ بھٹ کا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار
عالیہ بھٹ کا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (این این آئی)اداکارہ عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکارکر دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی عالیہ بھٹ کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن عالیہ پہلے ہی کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کا حصہ بن چکی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سنجے لیلا کو انکار کرنا پڑا۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق سنجے لیلا جیسے نامور ہدایت کار کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہے گا لیکن عالیہ کی پہلی ترجیح کرن جوہر ہیں جو نہ صرف ان کی رہنمائی کرنے والے ہیں بلکہ وہ انہیں والد کا درجہ دیتی ہیں جب کہ عالیہ کو انڈسٹری میں متعارف کروانے کا سہرا بھی کرن جوہر کے سر ہی جاتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے بچن بھی سنجے لیلا بھنسالی کو انکارکرچکی ہیں اور اس کی وجہ ان کی اگلی فلم ’گلاب جامن‘ ہے جس میں وہ اپنے شوہر ابھیشک بچن کے ساتھ 8 سال بعد جلوہ گر ہورہی ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکارکر دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی عالیہ بھٹ کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے

مزید : کلچر