ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی 2تنظیموں کیساتھ مل کر مال روڈ پر صفائی مہم

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی 2تنظیموں کیساتھ مل کر مال روڈ پر صفائی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی فاؤ نڈیشن اور ہاشو فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مال روڈ (چیئرنگ کراس)پرصفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔جس کا مقصد شہریوں کو پیغام دینا تھا کہ لاہور شہر میں صفائی کی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے نصب کردہ کوڑ ے دانوں میں ڈالیں۔ آگاہی مہم میں چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ڈپٹی کمشنر لاہور،کیپٹن (ر) انورالحق ، اے ڈی سی جی توقیر کاظمی، اسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹاؤن مظہر سرور، اسسٹنٹ کمشنرکینٹ حید ر وٹو ، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ بٹ، جی ایم آپر یشن سہیل ملک ، سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور ،معروف ٓآرکییٹکٹ نیئر علی دادا ، تاجر برادری سے سہیل بٹ اور ہاشو گروپ کے عہدیداران ذکیہ سمیت طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ما ل روڈ پر شہریوں میں صفائی کے متعلق شعور اور آگاہی بیدار کرنے کے لیے آگاہی کیمپس لگائے گئے جس میں طلبہ اور شرکا نے شہریوں میںآگاہی پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے۔ بعد ازاں چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کی قیادت میں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جو مال روڈ چیرنگ کراس سے لے کر ریگل چوک تک کی گئی۔


۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ صفائی کے عالمی دن کے موقع پر اس آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو تلقین کرنا ہے کہ انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ تعاون کریں، شہر بھر سے روزانہ 6000ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جاتا ہے اور شہریوں سے اپیل ہے کہ کوڑا کوڑے دان میں ڈالیں یہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے شہر کو اسی طرح صاف رکھیں جس طرح ہم اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھاکہ پورا سال ایل ڈبلیو ایم سی لاہور بھر میں مختلف مقامات پر اور تعلیمی اداروں سمیت مذہبی عباد ت گاہوں میں صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کرتی ہے جسکا مقصد شہریوں میں صفائی کے متعلق شعور بیدار کرناہے۔ معروف آرکیٹیٹ نئیر علی دادا کی ایل ڈبلیو ایم سی کی آگاہی مہم میں خصوصی شرکت، انہوں نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہریوں سے ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ۔
آگاہی مہم