فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی
فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)سنسر بورڈ نے نامور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کی فلم’’من مرضیاں‘‘کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔اداکار ابھیشیک بچن اور تاپسی پنوں کی فلم’’من مرضیاں‘‘کو سنٹرل بورڈ آف فلم سنسر(سی بی ایف سی)نے پاکستان میں نمائش سے روک دیا۔ سی بی ایف سی کے سربراہ دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ فلم میں شامل مواد سے سنسر شپ کوڈ کی خلاف ورزی ہوتی ہے لہٰذا بورڈ ممبران نے فلم دیکھ کر باہمی رضامندی سے ’’من مرضیاں‘‘کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی۔واضح رہے کہ فلم ’’من مرضیاں ‘‘کے ذریعے ابھیشیک بچن تقریباً دو سال بیکار بیٹھنے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں کام ملنا بند نہیں ہواتھا بلکہ انہوں نے اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں فلموں سے بریک لیا تھا۔اداکار ابھیشیک بچن، وکی کوشال اور تاپسی پنوں کی فلم’’من مرضیاں‘‘کی کہانی فلم’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘سے ملتی جلتی ہے، فلم آج بھارت سمیت مختلف ممالک میں ریلیز کی گئی ہے۔

مزید : کلچر