خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،آشفہ ریاض

خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،آشفہ ریاض

لاہور(پ ر)منسٹر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ عطاء محمدخان ، چےئر پرسن پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین ، ایڈیشنل سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد عامر عقیق منج ، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کے دوسرے افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے پہلے مرحلہ میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گذشتہ دو سالوں میں خواتین کو بااختیار اور مستحکم بنانے کے لئے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بے شمار اقدامات کیے گئے ۔ منسٹر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا خواتین کو مضبوط بنائے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1