(ن)لیگ برطانیہ کے وفد کی نوازشریف سے ملاقات ،اظہار تعزیت

(ن)لیگ برطانیہ کے وفد کی نوازشریف سے ملاقات ،اظہار تعزیت

لاہور (جنرل رپورٹر )مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے سینئرنائب صدر عامر گجر اور سیکریٹری اطلاعات اقبال منور سندھو سمیت وفد نے صدر مسلم لیگ (ن)برطانیہ زبیر گل کی قیادت میں پارٹی قائد میاں نوازشریف اور صدر مسلم لیگ (ن)میاں شہباز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ۔ملاقات میں انہوں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعابھی کی ۔’’پاکستان ‘‘سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے سینئرنائب صدر عامر گجر کا کہناتھا کہ بیگم کلثوم نوازکا کردار اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ،انہوں نے کہاکہ تاریخ میں بیگم کلثوم نواز کا نام بہادر خواتین میں شمار ہوگا ، بیگم کلثوم نواز نے پرویز مشرف کی آمریت کے دنوں میں انتہائی عمدہ کردارادا کیا ، ان کا جن حالات میں انتقال ہوا ہے اس پر افسوس ہے اور ہم شریف خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

(ن) لیگ برطانیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1