الخدمت فاؤنڈیشن کے اداروں کی کارکردگی مثالی ہے،ذکر اللہ مجاہد

الخدمت فاؤنڈیشن کے اداروں کی کارکردگی مثالی ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال عوامی خدمت میں دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے ، انتظامیہ کی انتھک محنت نے ہسپتال کو لاہور کے چند بڑے معیاری ہسپتالوں میں شامل کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ثریاعظیم (وقف) ہسپتال کی گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹر بریگیڈئر ارشد ضیاء ، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ،ڈاکٹر لیاقت علی ، ڈاکٹر فیاض احمد فیضی ، محسن بشیر ، محمد اویس سرور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہالخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر نگرانی چلنے والے ہیلتھ اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی مثالی ہے ۔

جماعت اسلامی اس دیس کو تعلیم و صحت کے میدان میں مضبوط اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتی ہے ۔ جس ملک کے تعلیمی ادارے اور کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال غیر آباد ہو جاتے ہیں۔

اور یہی صحت مند قوم کی نشانی ہے ۔ ہمارے ملک کے حکمرانوں کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جوکہ نہیں دی جار ہی ۔ اسلام بذریعہ جمہوری نظام اس ملک کا مقدر ہے ۔ اداروں کی مضبوطی اور خدمت خلق کے ذریعے ہی قوم کی تقدیر کو بدلا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، بڑھتے ہوئے جرائم ، مہنگائی ، بے روزگار ، سیکورٹی کے ناقص نظام اور محکمہ پولیس میں اصلاحات جیسے مسائل کے حل پرفوری توجہ دے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ سابقہ حکومت کے تعطل کا شکار ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل موجود حکمرانوں کی اولین ترجیحی ہونی چاہے تاکہ عوام کی پریشانیاں کم ہو اور وسائل کا ضیاع روک سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1