ہمیں دشمن کی سازشوں سے بچنا ہو گا :سہراب افگن

ہمیں دشمن کی سازشوں سے بچنا ہو گا :سہراب افگن
ہمیں دشمن کی سازشوں سے بچنا ہو گا :سہراب افگن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ شہادت امام حسینؓ یزیدیت اور آمریت کے خلاف ایک عظیم جہاد کا نام ہے۔ محرم الحرام میں دینی طبقات کو ہر قسم کے فسادات اور دشمن کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔شہادت حسینؓ ظلم و ناانصافی اور دین کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف سیسہ سپر ہونے کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی عظیم الشان قربانی آج کے مسلمانوں کیلئے راہ مشعل ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کا عزت و احترام کرنا چاہیے یہی ہمارا دین اسلام ہمیں درس دیتا ہے۔ صحابہ اکرام اور امہ مومنین کو برا بھلا کہنے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مقدس مہینے میں ہمیں دشمنوں کی سازشوں کے شر سے بچنا ہو گا جو ہمارے اندر نفرت پھیلانا چاہتے ہیں۔سہراب افگن نے کہا ہے کہ محرم الحرم ہمیں بحیثت مسلمان دین اسلام کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ عطا کرتا ہے۔

مزید : کلچر