جھانوی کپور والدہ کے مجسمے کے افتتاح کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئیں

جھانوی کپور والدہ کے مجسمے کے افتتاح کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئیں
جھانوی کپور والدہ کے مجسمے کے افتتاح کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا(این این آئی) جھانوی کپور اپنی والدہ سری دیوی کے مجسمے کے افتتاح کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ ہو گئیں۔ سری دیوی دوسری بالی وڈ شخصیت ہیں جن کا مجسمہ سوئٹزرلینڈ میں نصب ہو گا۔جھانوی کپور معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ساتھ گزشتہ صبح سوئٹزر لینڈ روانہ ہو ئیں۔ سوئٹزر لینڈ حکومت کا شعبہ سیاحت اداکارہ سری دیوی کے فلم چاندنی میں چھٹیاں گزارنے کیلئے سوئٹزر لینڈ کو سیاحت کیلئے بہترین ملک اور جگہ ہونے کی پروموشن کرنے پر ان کا مجسمہ بنا کر انہیں اعزاز پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ فلمساز یش چوپڑا کے بعد آنجہانی اداکارہ سری دیوی دوسری بالی وڈ شخصیت ہیں جنکا مجسمہ یہاں رکھا جائیگا۔

مزید :

کلچر -