بیگم کلثوم نوازایک باوفااورباصفاخاتون تھیں،طاہر اقبال چودھری

بیگم کلثوم نوازایک باوفااورباصفاخاتون تھیں،طاہر اقبال چودھری

لاہور(جنرل رپورٹر) خاکسارتحریک کے مرکزی ترجمان محمدطاہراقبال خان نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازایک باوفااورباصفاخاتون تھیں۔بیگم کلثوم نوازنے پرویزی آمریت کے پرآشوب دورمیں اپنے شوہرکوآمریت کے شر سے بچایا ۔بیگم کلثوم نوازکی جدوجہد سے مرعوب ہوکر پرویز مشرف نے میاں نوازشریف کوخاندان سمیت ملک بدرکردیا ورنہ وہ میاں نوازشریف کیلئے خطرناک ارادہ رکھتا تھا۔میاں نوازشریف کواٹک قلعہ سے نکالنا اوربحفاظت جدہ کے سرورپیلس لے جانا بیگم کلثوم نوازکی تاریخی کامیابی تھی۔اپنے تعزیتی بیان میں محمد طاہراقبال خان نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہاراور شریف خاندان کوخاکسارتحریک کے قائدین اورکارکنان کی طرف سے اجتماعی تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ترجمان کاکہنا تھا کہ خاکسارتحریک کے مرکز میں بیگم کلثوم نواز کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

خاکسار سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ خاکسارتحریک کے مرکزی ترجمان محمدطاہراقبال خان کاکہنا تھا کہ آج خاکسارتحریک کے مرکزی قائدین اورکارکنان کاایک نمائندہ وفد رائیونڈ میں بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ اورتجہیزوتدفین میں شریک ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1