چرچ آفپاکستان کے رہنماؤں کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (پ ر) بشپ ہمفری سرفراز پیٹر صدر چرچ آف پاکستان، انتھونی اعجاز لمیل سیکرٹری جنرل اور عمران ٹائیٹس بھٹی نیشنل کوآرڈینیٹر چرچ آف پاکستان نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحومہ نے تمام عمر نوازشریف کا ساتھ نبھایا اور ہرطرح کے حالات میں نوازشریف کے ساتھ رہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے اپنی بیماری کا مقابلہ بھی بڑی بہادری کے ساتھ کیا اور اپنی زندگی میں اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کے باوجود انکساری کا دامن نہ چھوڑا اور نواز شریف کا ساتھ بہاردی کے ساتھ نبھایا۔
نے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی تربیت بھی خوب کی آج اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔