پاکستانی سٹیج ڈرامہ پہلے بھی کامیاب تھا اور آج بھی ہے،نیہا بلوچ

پاکستانی سٹیج ڈرامہ پہلے بھی کامیاب تھا اور آج بھی ہے،نیہا بلوچ
پاکستانی سٹیج ڈرامہ پہلے بھی کامیاب تھا اور آج بھی ہے،نیہا بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر نیہا بلوچ نے کہا ہے کہ زندگی میں ہمیشہ مثبت سوچا ہے جس کی وجہ سے ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سٹیج ڈرامہ پہلے بھی بہت کامیاب تھا اور آج بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی طرز پر بنائی جانے والی چیزیں کامیاب ہوتیں تو آج فلم انڈسٹری پر زوال نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر منفرد موضوع ہوتو پاکستان میں سٹیج ڈرامہ کی کامیابی کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -