وزیر اعظم کے فیصلوں سے حکومت سازی پر مثبت اثرات پڑیں گے،عثمان حمزہ

وزیر اعظم کے فیصلوں سے حکومت سازی پر مثبت اثرات پڑیں گے،عثمان حمزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے فیصلوں سے حکومت سازی پر مفید اثرات پڑیں گے،امید ہے کہ نئی کابینہ عمران خان کے ویژن کے مطابق نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرے گی ۔وہ گز شتہ روز اپنے حلقے اتوکے اعوان میں عوام سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت دن رات ایک کر کے عوام کی خدمت کرے گی۔۔

، وزیر اعظم عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے پائی پا ئی وصول کی جائے گی ، (ن) لیگ کی حکومت نے صرف شو بازیوں پر زور رکھا عوام کے لئے کچھ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو تاریکیوں میں دھکیلنے والے کرپٹ مافیا کو سزا دیں گے اور ظالمانہ نظام کو بدلیں گے ،، ملکی مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی اور عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا۔