شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا،شازیہ شاہ

شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا،شازیہ شاہ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل شازیہ شاہ نے کہا ہے کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور خدا کی ذات نے مجھے شہرت کے ساتھ عزت بھی دی جس کا میں نے خواب میں تصور بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے جس سے انسان آنے والے وقت میں بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سب بہنوں کی بچپن سے ایسی تربیت کی گئی ہے۔

جس میں ہمیں بتایا گیا کہ آپ نے کسی سے بدتمیزی نہیں کرنی نماز کی پابندی، روزہ رکھنا اور اس کے ساتھ بڑوں کا احترام کس طرح کیا جاتا ہے۔

مزید : کلچر