نئے پاکستان میں پرانے پاکستان کے لوگوں کاجینا حرام کر دیا گیا،شیخ عرفان

نئے پاکستان میں پرانے پاکستان کے لوگوں کاجینا حرام کر دیا گیا،شیخ عرفان

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ذونل صدر شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے شوق میں حکمرانوں نے پرانے پاکستان کے لوگوں کا جینا ہی حرام کرکے رکھ دیا ہے اور پرانے پاکستان کے لوگوں کو جو تھوڑی بہت بنیادی سہولتیں میسر تھیں ان سے وہ سہولیات بھی چھین لی گئی ہیں اور نئے پاکستان میں عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ‘ مہنگائی بے روز گاری ‘ لاقانونیت اور پینے کے صاف پانی کی کمیوں کا سامنا ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے دعوے اور اعلان کے مطابق اب تک عوام کے لئے دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیتے۔

لیکن الٹا انہوں نے عوام کو جو تھوڑی بہت سہولیات میسر تھیں وہ بھی چھین لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے محض باتوں سے عوام کو الجھانے کی کوشش کررہے ہیں کفائت شعاری کا نعرہ لگا کر اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے کرکے سب کچھ عملی طور پر کیا جارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1