میر اتھیٹر کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے :صوبیہ خان
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ پرفارمر صوبیہ خان نے کہا ہے کہ زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ‘ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آسکیں ۔صوبیہ خان نے کہا کہ میر اتھیٹر کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ،میں سب کا احترام کرتی ہوں‘تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے ہمارے شعبے میں کوئی نمبر ون نہیں ہے ۔