مسلسل غیر حاضری پر 11اساتذہ برطرف ،20کوشوکاز نوٹس

مسلسل غیر حاضری پر 11اساتذہ برطرف ،20کوشوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت اے ڈی سی جی لاہور سید توقیر حیدر کاظمی نے کی۔اجلاس میں سی او ایجوکیشن اتھارٹی ، ڈی ایم او، ڈی او ایجوکیشن و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی گراف اور اہداف کو بہتر کرنے کے سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔مسلسل غیر حاضری پر 11اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیااور11اساتذہ کو چھوٹی سزائیں دی گئیں جبکہ20اساتذہ کی انکوائری ابھی جاری ہیں ۔132 مختلف جگہوں پر کام کرنے والے نان ٹیچنگ سٹاف کو واپس بلا لیا گیااور108نان ٹیچنگ سٹاف نے واپس ایجوکیشن اتھارٹی میں رپورٹ کر دی ہے اور4نان ٹیچنگ ریٹائرڈ ہوئے جبکہ 20کو رپورٹ نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔سرکاری سکولوں کے بعض کمروں میں کلاس فور کی رہائشگاہوں کو ختم کروا دیا گیااور197سکولوں میں روکنے والی تعمیر کو جلد شروع کر وا دیا جائے گاجن سکولوں میں انرولمنٹ کم ہوتی ہے وہاں کے ٹیچرز کو الیکشن کمیشن کی پابندی کے بعد ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔

اورجن سکولوں نے این ایس بی سالانہ 9میٹنگز نہ کی ہو ان کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جیا بگا اور تہ پنجہ کی ہیڈ مسٹریس کی مسلسل غیر حاضری کا کیس سکول ایجوکیشن اتھارٹی اور219سکولوں میں کلاس فور کی بھرتی کیلئے کیس سکول ایجوکیشن اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا ۔اے ڈی سی جی لاہور سید توقیر حیدر کاظمی نے سکو لوں کے ارد گرد صفائی ستھرائی کو بہتر رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی ہے جن سکولوں کے ارد گرد صفائی ستھرائی کی صورت حال بہتر نہ ہے وہاں کے ہیڈ ماسٹر رپورٹ کریں۔