حکومت اپنے منشور کے مطابق ملازمین کو ان کے حقوق دے گی،خالد محمود

حکومت اپنے منشور کے مطابق ملازمین کو ان کے حقوق دے گی،خالد محمود

لاہور(پ ر)آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام ایریگیشن کے محنت کشوں کا اجتماع زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھرصدر فیڈریشن ہذا ہوا جس میں ممبران ملحقہ یونینز نے مہمان خصوصی صوبائی وزیر میاں خالدمحمود کا پرتپاک استقبال کیا اور میاں خالد محمود کو الیکشن میں کامیابی اور صوبائی وزیر پنجاب بننے پر مبارک باد دی۔ میاں خالد محمود صوبائی وزیر قدرتی آفات حکومت پنجاب نے بطور مہان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت اپنے منشور پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملازمین کو انکے حقوق دلوائے گی ۔ میرے دروازے محنت کشوں کے لئے کھلے ہیں ۔ خوشی محمد کھوکھر صدر فیڈریشن نے اپنے خطاب میں ملازمین کے جائز مطالبات پورے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ سکیلوں کے بقایاجات دیئے جائیں ۔

سکیلوں کا تضاد ختم کیا جائے۔سنیارٹی مطابق محکمانہ ترقیاں دی جائیں گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ پر بھی دی جائے کنٹریکٹ اور ورکچارج ملازمین کو ریگولر کیا جائے منظور شدہ وردیاں، پگڑیاں، ٹی اینڈ پی فراہم کی جائے تنخواہوں، پینشنوں ، ہاؤس رینٹ الاؤنس موجودہ سکیلوں پر 60% اور دیگر الاؤنسوں میں اضافہ کیا جاے ایریگیشن کی خالی زمینوں پر کالونیاں بنا کر ملازمین کو کواٹر مالکانہ حقوق دیئے جائیں اور سابقہ کالونیوں کی ضرورت کے مطابق مرمت کروائی جائے تکمیل سروس بکس ، درستگی مسنت جی پی فنڈ ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کوبھرتی کیا جاے ہر سال ایک اضافی تنخواہ کے برابر بونس دیا جاے ملازمین کو ووٹ کا حق دیکر ایریگیشن میں جلدازجلد ریفرنڈم کروایا جائے اس موقعہ پر حاجی ریاض احمد ، محمد ارشد گجر، محمد یاسین وٹو ، اکبر، صغیر احمد ، گلزریں مہتاب ، محمد رمضان ، محمد رفیق، نذیر احمد اور دیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا۔

خالد محمود

مزید : میٹروپولیٹن 1