تحریک انصافعوام کی فلاح و بہبود میں ناکام ہوچکی ہے،اشرف بھٹی

تحریک انصافعوام کی فلاح و بہبود میں ناکام ہوچکی ہے،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ابھی تک تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نجات دلوانے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے غربت، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور دیگر بحرانوں میں حکمرانوں نے کمی لانے کی بجائے اس میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت پر مثبت تنقید کر کے ان کو راہ راست پر لانا چاہتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی شوخیاں مارنے کی بجائے عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے عملی طور پر کچھ کرے۔

حکومت نے اپنے قیام کے بعد اب تک کچھ بھی ایسا نہیں کیا کہ جس کی کوئی تعریف کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف نے الیکشن کے وقت قوم کو سبز باغ تو بڑے دکھائے تھے لیکن حکومت میں آنے کے بعد یوں لگتا ہے کہ جیسے ان کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے وگرنہ ہم ان کی ناقص حکمرانی اور ناانصافیوں کو قوم کے سامنے لاتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1