عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت سے نجات دلائی جائے،سونیا خان

عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت سے نجات دلائی جائے،سونیا خان

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو مہنگائی بے روز گاری اور لا قانونیت سے نجات دلائی جائے لیکن ا ن اہم کاموں کی طرف پی ٹی آئی حکومت کی کوئی توجہ ہی نہیں ہے اور وہ کبھی کچھ تو کبھی کچھ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی اگر حکومت ہوتی تو آج عوام کو فوری ریلیف مل رہا ہوتا لیکن پی ٹی آئی جس کی عوام میں جڑیں ہی نہیں ہیں وہ کیا عوام کو ریلیف دے گی یہ تو قوم پر مسلط کئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1