پی ٹی آئی مسائل حل کرنے کی بجائے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے،میاں ایوب

پی ٹی آئی مسائل حل کرنے کی بجائے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے اصل مسائل کو حل کرنے کی بجائے عوام کو ایسے کاموں میں الجھا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے جن کا عوام سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے عوام کو اصل ضرورت ہے کہ انہیں پینے کا صاف پانی مپہیا کیا جائے ‘ انہیں بہترین نکاسی آب کا سسٹم فراہم کیا جائے ‘ انہیں صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔

لیکن پی ٹی آئی کی حکومت یہ کام کرنے کی بجائے کیا کررہی ہے’’ کہ ہم نے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا ہے گورنر ہاؤس بندر ہے یا پھر عوام کے لئے کھلا رہے‘‘ اس سے ان بے چاروں کو کوئی غرض ہی نہیں ہے کیونکہ جو لوگ روز گاری کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں وہ کہاں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر گورنر ہاؤس آتے پھریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1