جاپان میں سو سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 70ہزار تک پہنچ گئی

جاپان میں سو سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 70ہزار تک پہنچ گئی

ٹوکیو(اے این این)دنیا میں طویل عمر قوم کے طور پر جاپانی جانے پہچانے جاتے ہیں، جاپان وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ سو سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد پائے جاتے ہیں۔جاپان میں سو سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 69ہزار 785تک پہنچ گئی ہے۔جاپان میں سو سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال 3فی صد اضافہ ہوا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں اوسط عمر 80سال ہے۔یہ تعداد ریکارڈ 69ہزار 785افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں تقریبا 90فی صد خواتین شامل ہیں، دنیا کے سب سے معمر شخص مسازو نوناکا کا تعلق بھی جاپان سے ہے جن کی عمر 113سال ہے۔

مزید : عالمی منظر