اداکارہ لائبہ خان کی نازیبا تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ لائبہ خان کی نازیبا تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔لائبہ خان نے کہا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ حاسدین اس حد تک گر جائیں گے کہ فوٹوشاپ کر کے ایسی تصاویرمحرم الحرام کے اس سوگ والے مہینے میں وائرل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس نے یہ حرکت کی ہے میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کا پورا حق رکھتی ہوں اور جلد ایف آئی اے میں درخواست دوں گی۔مجھے سستی شہرت کی کوئی تمنا نہیں میں کئی سال سے شوبز انڈسٹری سے وابسطہ ہوں اور آج تک کسی نے میری کردار کشی نہیں کی۔اپنے کام سے کام رکھتی ہوں شاید اسی لئے حاسدین کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی۔

مزید :

کلچر -